جہلم میں منشیات فروش کو پانچ سال قید و جرمانے کی سزا

جہلم پولیس کی موثر پولیسنگ، معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم کو سزا سنا دی۔

مجرم محمد اکرم کو 5 سال قید اور50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، مجرم کو تھانہ کالا گجراں پولیس نے 1 کلو 400 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا۔

پولیس نے مجرم کو گرفتارکرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا، مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزاسنائی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button