جہلم میں 2 افراد کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

جہلم: تھانہ کالا گجراں پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی، دو افراد کو قتل کرنے کی نیت سے زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اقدامِ قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم سکندر عباس کو گرفتار کر لیا۔

مدعی مقدمہ نے پولیس کو بتایا کہ ملزم سکندر عباس نے ذاتی رنجش کی بنا پر اسے اور اس کے کزن کو چاقو کے وار کر کے قتل کرنے کی کوشش کی، جس سے وہ دونوں شدید زخمی ہوئے۔

واقعہ کے بعد فوری طور پر تھانہ کالا گجراں میں مقدمہ درج کیا گیا، جس پر پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور اسے جلد چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ اسے قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button