پنڈدادنخان پولیس کی کارروائی، چوری میں ملوث دو ملزمان گرفتار، ڈیزل اور موٹر سائیکل برآمد

پنڈدادنخان پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر کے ڈیزل اور موٹرسائیکل برآمد کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او پنڈدادنخان اور ٹیم نے کارروائی کے دوران ملزمان سے چوری شدہ ڈیزل اور واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل قبضہ میں لے لیا۔

ملزمان کے خلاف تھانہ پنڈدادنخان میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button