جہلم سمیت ضلع بھر میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ، جس کی سب سے بڑی وجہ بھٹہ خشت، رکشے، موٹر سائیکل اور دھواںچھوڑنے والی گاڑیاں، کچرے کو آگ لگانا شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر سمیت ضلع بھرکے علاقوں سے گزرتی گاڑیاں اپنے پیچھے گر دو غبار اور دھویں کے بادل چھوڑ جاتی ہیں جبکہ سڑک پر موجود دکانداروں اور راہ گیروں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے، سول ہسپتال کے ڈاکٹرز کے مطابق دھواں اور دھول مٹی انسانی زندگیوں کے لیے خطرناک ثابت ہورہی ہے۔

دوسری جانب شہر سمیت ضلع بھر میں فضائی آلودگی بارے آگاہی دینے کے لئے نہ تو محکمہ ماحولیات کی جانب سے کوئی کیمپ لگایا گیا اور نہ ہی عوام کو اس بارے آگاہی مہیا کی گئی ، دھول اور دھواں انسانی زندگیوں کے لیے سب سے خطر ناک ثابت ہورہے ہیں جبکہ محکمہ ماحولیات کی توجہ اس جانب نہ ہونے کے برابر ہے۔

جہلم شہر کی سماجی، رفاعی، فلاحی، شہری تنظیموں کے عمائدین نے مشترکہ طور پر وزیراعلیٰ پنجاب، وزیر ماحولیات، کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ فضائی آلودگی بابت شہریوں کی آگاہی کے لیے باضابطہ مہم کا آغاز کیا جائے اور فضائی آلودگی کا باعث بننے والے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جائے۔ پرانے سسٹم پر چلنے والے بھٹوں کو ختم کیا جائے تا کہ فضائی آلودگی پرقابو پایا جا سکے اور سینے ، سانس کی بیماریوںکاسد باب کیا جاسکے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button