بجلی کی قیمتوں کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کی تیاریاں

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 16 تاریخ سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں تقریباً 7 روپے اور 68 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 72 پیسے کا اضافے کا امکان ہے۔

قیمتوں میں اضافہ 16 جولائی سے شروع ہو کر آئندہ 15 روز کے لیے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 273 اعشاریہ 29روپے اور ڈیزل کی قیمت 281 اعشاریہ 17 روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ یکم سے 15 جولائی تک پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا جس کے بعد پیٹرول فی لیٹر قیمت 265 روپے 61 پیسے ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button