تین فٹ لمبا جنگلی جانور شہر میں داخل، شہریوں میں خوف و ہراس

جہلم کے مصروف جی ٹی ایس چوک میں تین فٹ لمبی گوہ (جنگلی جانور) کی اچانک آمد نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ گوہ کو دیکھتے ہی لوگ پریشان ہو گئے، جبکہ دوکانداروں نے خوف کے مارے اپنی دکانوں کے شٹر بند کر لیے۔

@jhelumupdatespk جہلم شہر میں جنگلی جانور کی انٹری، دوکانداروں نے خوف کے مارے دکانوں کے شٹر بند کر لئے #Jhelum #JhelumUpdates #foryoupage❤️❤️ #pageforyou #Pakistan #PakistanNews #Punjab #جہلم #animalrescue ♬ original sound – Jhelum Updates

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچا اور انتہائی مہارت کے ساتھ گوہ کو قابو کر لیا۔ اس دوران جی ٹی ایس چوک میں ٹریفک جام ہو گیا اور دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق جنگلی جانور کو بحفاظت پکڑ کر قریبی ویران جنگل میں چھوڑ دیا گیا تاکہ وہ قدرتی ماحول میں واپس جا سکے اور شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔

عوامی و سماجی حلقوں نے ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات میں تیزی سے کارروائی کرنا قابل تحسین ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button