جہلم میں گراں فروش بے لگام، دکانوں میں سبزیوں کے من مانے نرخوں پر فروخت جاری

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں گراں فروش بے لگام ، دکانوں میں سبزیوں کے من مانے نرخوں پر فروخت جاری ہے۔

سرکاری نرخنامے میں پیاز کی قیمت 18 روپے اضافے سے 135 روپے کلومقرر کی گئی ہے جبکہ سبزی منڈی اور دکانوں پر پیاز 160روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، ٹماٹر 140 روپے کے برعکس مارکیٹ میں 200 روپے کلو فروخت کیے جارہے ہیں۔

آلو 95 روپے کے بجائے 110 ، لہسن 675 روپے کے بجائے 800 ، اور ک 410 روپے کے بجائے 500 ، ادرک جبکہ بند گوبھی 70 اور پھول گوبھی 120 روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے. پالک اور ساگ 50 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

دوسری جانب برائلر گوشت کی قیمت 14 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد برائلر گوشت کی قیمت 410 روپے کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ مرغی کا گوشت فروخت کرنے والے دکاندار 450روپے کلو کے حساب سے فروخت کررہے ہیں۔ فارمی انڈے نرخ 351 روپے فی درجن فروخت کئے گئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button