جہلم میں چور اور ڈاکو وارداتوں کے بعد قحبہ خانوں میں راتیں رنگین کرنے لگے

جہلم: سٹی سرکل کے علاقوں میں جواء خانوں، منشیات فروشوں اور قحبہ خانوں کی بھر مار، چور اور ڈاکو وارداتوں کے بعد قحبہ خانوں میں راتیں رنگین کرنے کی اطلاعات، تھانہ سٹی پولیس نے چپ سادھ لی، شہریوں نے سٹی سرکل کے ذمہ داران کی کارکردگی پر سوال اٹھانے شروع کردیئے, نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہونے لگی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم سٹی سرکل کو جرائم پیشہ عناصر نے محفوظ پناہ گاہ پنا لیا۔سٹی سرکل کے مختلف علاقوں میں جواء خانے ، منشیات فروشی اور قحبہ خانوں کی بھرمار ہو چکی ہے جبکہ سٹریٹ کرائم میں بھی غیر معمولی اضافہ ہو چکاہے۔

سٹی سرکل میں پولیس قحبہ خانوں، جوئے کے اڈوں اور منشیات فروشی پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے, مقامی پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھنے شروع ہو چکے ہیں۔

پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کمزور گرفت کیوجہ سے نوجوان فحاشی کے اڈوں ، نشے کی لت میں نشئی بننے شروع ہو چکے ہیں۔ چور، ڈاکو شام ہوتے ہیں شہریوں کو لوٹنا شروع کردیتے ہیں ۔ وارداتیں کرنے کے بعد جرائم پیشہ عناصر فحاشی کے اڈوں پر راتیں گزارتے ہیں۔

شہری تنظیموں کے عمائدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے نوٹس لینے اور سٹی سرکل میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button