جہلم میں منشیات فروش آئس سمیت گرفتار

جہلم: ایس ایچ او سول لائنز اور ٹیم کی اہم کارروائی، منشیات فروش ملزم آئس سمیت گرفتار کر لیا۔
تفصیل کے مطابق سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم آصف محمود کو گرفتار کر لیا، ملزم سے560گرام آئس برآمد کر کے ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔



