لاہور قلندرز کے جہلم میں کرکٹ ٹرائلز، ہزاروں نوجوانوں نے حصہ لیا، بارشوں کے باعث ٹرائلز ملتوی

جہلم: وزیر مملکت برائے خزانہ اور ریلوے بلال اظہر کیانی کی دعوت پر پاکستان سپر لیگ کی معروف فرنچائز لاہور قلندرز نے جہلم میں کرکٹ ٹرائلز کا کامیاب انعقاد کیا۔
اس ایونٹ میں بین الاقوامی کرکٹر حارث رؤف کی موجودگی میں ہزاروں نوجوان کرکٹرز نے اپنا ٹیلنٹ پیش کیا۔اس موقع پر امریکی سفارت خانے کی ناظم الامور، نیٹلی بیکر نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔
US Chargé d’Affaires Natalie A. Baker joined us in Jhelum for the PM Youth Program trials. Welcomed by Atif & Sameen Rana and Minister Bilal Azhar Kayani on Lahore Qalandars’ invitation, her presence added weight to this national youth initiative. pic.twitter.com/mjdhSaNmwZ
— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) August 16, 2025
انہوں نے لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں اور ٹرائلز میں شریک نوجوانوں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔بلال اظہر کیانی نے اس موقع پر لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا، ثمین رانا، حارث رؤف اور نیٹلی بیکر کا جہلم آنے پر شکریہ ادا کیا۔
Jhelum yesterday was nothing short of amazing! 🌟
Massive young talent came forward with passion, energy, and determination. 💪#QalandarDilSe #DamaDamMast #trials2025 pic.twitter.com/V4qwgv2dyT— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) August 17, 2025
انہوں نے کہا کہ ان ٹرائلز کا مقصد جہلم کے نوجوانوں کے کرکٹ ٹیلنٹ کو سامنے لانا اور انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے لاہور قلندرز کی جانب سے جہلم میں ایک ہائی پرفارمنس سینٹر کے قیام کے منصوبے کا بھی خیرمقدم کیا، جس سے علاقے میں کرکٹ کی ترقی کو مزید فروغ ملے گا۔
تاہم لاہور قلندرز کے تحت جہلم میں جاری کرکٹ ٹرائلز کو حالیہ موسمی صورتحال (فلیش فلڈز) اور شدید بارشوں کے باعث عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے۔
Due to the devastating flash floods in Khyber Pakhtunkhwa, Azad Jammu & Kashmir, and Gilgit-Baltistan, PM Youth Program cricket trials with Lahore Qalandars are postponed for a week. Our thoughts are with all those affected.
New dates will be shared soon.
— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) August 17, 2025
ڈائریکٹر آپریشنز لاہور قلندرز کے مطابق جہلم کرکٹ اسٹیڈیم کی خراب صورتحال اور گراؤنڈ کے ناقابلِ استعمال ہونے کی وجہ سے ٹرائلز ملتوی کرنا ناگزیر تھا۔ کھلاڑیوں اور کوچز کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا، جبکہ متبادل نئی تاریخ کا اعلان جلد ہی کر دیا جائے گا۔



