کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس، 23 کیس پیش، متعدد میڈیکل سٹور مالکان کو وارننگ جاری

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی زیر صدارت کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس، 23 کیس پیش کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی زیر صدارت کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ صحت کی جانب سے ضلع بھر میں میڈیکل سٹورز کی انسپکشن کے دوران پائی جانے والی بے ضابطگیوں، زائد المیعاد ادوایات، نان کوالیفائیڈ افراد کی موجودگی، غیر قانونی ادوایات کی فروخت کے 23 کیس پیش کئے گئے۔
ڈپٹی کمشنر نے متعدد کیسوں میں وارننگ جاری کی جبکہ بعض کیسوں میں محکمہ کو قانون کارروائی کی اجازت دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ادویات کی فروخت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، زائد المیعاد اور غیر قانونی ادوایات فروخت کرنے والوں کے سٹورز سیل کئے جائیں اور کوالیفائڈ افراد کے بغیر ادوایات کی سیل کی ہر گز اجازت نہ دی جائے۔



