رمضان المبارک کے 14 ویں روزے میں بھی دودھ اور دہی کی قیمتوں پر قابو نہ پایا جا سکا

جہلم: رمضان المبارک کے 14 ویں روزے میں بھی دودھ اور دہی کی قیمتوں پر قابو نہ پا یا جا سکا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نرخ ناموں کے مطابق دودھ 160 روپے لٹر اور دہی 180 روپے فی کلو قیمت مقرر کر رکھی ہے لیکن شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے دکانداروں پر گرفت کمزور ہونے کیوجہ سے دودھ 200 روپے فی لیٹرجبکہ دہی 190 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کررہے ہیں، بڑے چھوٹے گوشت کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے ۔

مرغی کے گوشت کا سرکاری نرخ 630 روپے مقرر ہے جبکہ دکاندار 650 ساڑھے 700گرام فروخت کررہے ہیں ، بڑا گوشت ہڈی و چربی سمیت سرکاری ریٹ 700 روپے مقرر ہے جبکہ قصاب900 روپے فی کلو ، چھوٹے گوشت کا سرکاری ریٹ 14 سو روپے مقرر ہے جبکہ قصاب 18 سو روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کررہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے 14 دن گزر چکے ہیں لیکن قیمتوں میں ایک پائی کی بھی کمی نہیں کی گئی ، دکانداروں نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کر کے فروخت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا کہ ابھی سے یہ حالات ہیں نہ جانے عید کے موقع پر کیا ہوگا، حکومت نے جو سستے بازار لگائے ہیں وہاں پر بھی فروخت کیلئے جو اشیائے ضرور یہ رکھی گئی ہیں ان کا معیار بھی انتہائی ناقص ہے، حکومت کو چاہئے کہ وہ از خود ہی نرخ مقرر کرنے اور مصنوعی مہنگائی اور قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروائے تاکہ مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button