قوم اور تاریخ سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی، چوہدری عابد اشرف جوتانہ

پنڈدادنخان: سانحہ نو مئی سرکاری طور پر یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا، پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے چوہدری عابد اشرف جوتانہ سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی کی قیادت میں شمامہ چوک کھیوڑہ سے پنڈدادنخان شالیمار چوک تک افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی۔

ریلی میں چوہدری عابد اشرف جوتانہ کے ہمراہ ملک فیصل عباس سابق چیئرمین کھیوڑہ، ملک زاہد سٹی صدر مسلم لیگ ن، ملک طارق رہنما مسلم لیگ ن، حاجی راجہ عابد حسین سٹی صدر، ملک شاہین یوتھ رہنما، ملک اسد اقبال یوتھ رہنما، محمد شکیل احمد، سید فضل حیدر، ملک علی اصغر سابق کونسلر اور ملک قمر سابق کونسلر و دیگر شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری عابد اشرف جوتانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم یہ جاننا چاہتی ہے کہ شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرکے کس کے ایجنڈے کو تکمیل تک پہنچایا گیا، قوم کے جن بہادر بیٹوں نے اس ملک کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں ان کی یادگاروں کی بے حرمتی کیوں کی گئی؟

انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملک کی سرحدوں کی محافظ ہے ۔ سلامتی اور تحفظ کی ضامن ہے، ملک دشمن عناصر نو مئی کو پاک فوج کو کمزور کرکے اپنے ناپاک مقاصد حاصل کرنا چاہتے تھے، ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، نو مئی کو انتشاری ٹولے نے پاک فوج کی املاک اور شہدا کی یادگاروں کو نقصان پہنچا کر دہشت گردی کی ہے، ملوث ملزمان کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے۔

ریلی کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی اور تمام پاکستانی شہداء کے لیے دعائے خیر اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button