پنڈدادنخان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 40 سالہ درزی کو قتل کر دیا


پنڈدادنخان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 40 سالہ درزی کو قتل کر دیا، پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں تھانہ للِہ کے نواحی گاؤں کندوال میں 40 سالہ ملک خان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق 40 سالہ ملک خان نے گھر کے قریب ویرانے سے ملی ہے۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ للِہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کر دیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔



