جہلم شہر میں سبزیوں پھلوں اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ

جہلم شہر میں سبزیوں پھلوں اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ، دکانداروں نے سرکاری نرخ ناموں کو نظر انداز کر کے من مانے نرخ وصول کرنے شروع کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں سبزیوں، پھلوں اور اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کردیا گیا ۔ سرکاری نرخ ناموں کو نظر انداز کر کے گراں فروشوں نے من مانے نرخ وصول کرنے شروع کررکھے ہیں۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے حقائق کا علم ہونے کے باوجود آنکھیں بند کر رکھی ہے۔
شہر کی عوامی، سماجی، فلاحی، رفاعی اور شہری تنظیموں کے عمائدین نے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے اور سبزیوں، پھلوں ، اشیاء خوردونوش کو سرکاری نرخ ناموں کے مطابق فروخت کرنے کا مطالبہ کیاہے تاکہ شہریوں کو حکومت کی طرف سے دیئے جانے والا ریلیف مل سکے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



