جہلم کے پرانے آئلز ادارہ ایس ایل ایس کالج ایک بار پھر برٹش کونسل ایوارڈ آف ایکسیلنس کا حقدار قرار

جہلم کے سب سے پرانے آئلز ادارے ایس ایل ایس کالج نے ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برٹش کونسل کا ایوارڈ آف ایکسیلنس اپنے نام کر لیا۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی ایس ایل ایس کالج نے آئلز میں سب سے زیادہ طلبہ اور بہترین نتائج کے باعث یہ اعزاز حاصل کر کے شہر جہلم کا نام روشن کر دیا۔
برٹش کونسل کے سالانہ پارٹنرز میٹ 2025-26 کے موقع پر برٹش کونسل پاکستان کی کنٹری ایگزامز ڈائریکٹر ایمانڈا انگرام نے برٹش کونسل کے گولڈ پارٹنر آئلز انسٹیٹیوٹ ایس ایل ایس کالج کے منیجنگ ڈائریکٹر سرفراز ملک کو ایوارڈ آف ایکسیلنس پیش کیا۔
یہ اعزاز ایس ایل ایس کالج کو آئلز میں سب سے زیادہ طلبہ کی تیاری اور شاندار نتائج کے اعتراف میں دیا گیا، جو ادارے کی 26 سالہ تعلیمی خدمات اور مسلسل کامیابیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اس موقع پر ایمانڈا انگرام نے ایس ایل ایس کالج کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ برٹش کونسل کا مقصد عالمی معیار کی تعلیم کو فروغ دینا ہے اور ایسے ادارے اس مشن میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔
ایوارڈ وصول کرنے کے بعد سرفراز ملک نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا، والدین کی دعاؤں کو اپنی کامیابی کی بنیاد قرار دیا اور برٹش کونسل کی پوری ٹیم کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بالخصوص صبیح اعجاز اور سید اکرام کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
شہری و تعلیمی حلقوں نے ایس ایل ایس کالج کی اس کامیابی کو جہلم کے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے ادارے کی انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔



