جہلم کی فیملی حیدر آباد میں خوفناک حادثے کا شکار، 2 بھائی جاں بحق، ایک خاتون شدید زخمی

جہلم کی فیملی حیدر آباد میں خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے میں 2 بھائی جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقہ کھرالہ کی رہائشی فیملی سندھ کے شہر حیدر آباد میں اپنے رشتہ داروں سے مل کر پیر کی علی الصبح ایوری گاڑی میں واپس آ رہے تھے کہ ایم9 موٹر وے نوری آباد کے قریب ایوری اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں دو بھائی 47 سالہ محمد غفار اور 42 سالہ جہانگیر موقع پر ہی ہو گئے۔

حادثہ میں ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی، ریسکیو ٹیموں نے لاشیں اور زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا۔

منگل کے روز نماز عصر کے بعد دونوں بھائیوں کی نماز جنازہ جہلم کے علاقہ کھرالہ میں ادا کر دی گئی، دونوں بھائیوں کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button