کھلی کچہریاں عوام کے مسائل حل کرنے کا مؤثر طریقہ ہیں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

سوہاوہ/ ڈومیلی: آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا کے احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدارت عوام کی دادرسی کے لیے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدارت عوامی مسائل کے حل کے لیے تحصیل سوہاوہ میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کھلی کچہریاں تھانہ سوہاوہ اور تھانہ ڈومیلی میں منعقد ہوئیں، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی پی او جہلم نے سائلین کے مسائل سنے اور پبلک سروس ڈیلیوری کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے۔

کھلی کچہری میں بچوں اور بچیوں کی ہراسگی سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی گئی۔ ڈی پی او نے شہریوں کو اس حوالے سے مختلف طریقوں سے بریفنگ دی۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ ہم عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اور کھلی کچہریاں اسی مقصد کی تکمیل کے لیے منعقد کی جا رہی ہیں۔ اس ذریعے سے عوام کو اپنے مسائل پولیس حکام کے سامنے پیش کرنے کا موقع ملتا ہے، جو ان کے حل میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی کی ہدایت پر دور دراز علاقوں میں بھی کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہےتاکہ وہاں کے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جا سکیں۔

شہریوں نے ڈی پی او کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کچہریاں عوامی رابطے کے لیے اہم ہیں۔

اس کے علاوہ ڈی پی او جہلم نے تھانہ سوہاوہ، ایس ڈی پی او آفس سوہاوہ اور تھانہ سوہاوہ کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے تھانہ کی بلڈنگ، ایس آئی پیز پروٹوکول، فرنٹ ڈیسک، مال خانہ، حوالات اور میس ہال کا جائزہ لیا۔

ڈی پی او نے اس موقع پر کہا کہ سرکاری تنصیبات کی حفاظت اور دیکھ بھال ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ آئی جی پنجاب کی ہدایات کے مطابق ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنایا جائے اور زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا جائے۔

انہوں نے عدم گرفتاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے حکمت عملی اپنانے اور اشتہاری مجرمان کے ریڈ نوٹسز جاری کرنے کے احکامات بھی دیے۔ جرائم کی شرح کو کم کرنے کے لیے کرائم پاکٹس میں موثر پٹرولنگ کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔

علاوہ ازیں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے تھانہ جات میں شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے اور بہترین سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پولیس کی کارکردگی جانچنے اور پولیس افسران و شہریوں کے مسائل جاننے کے لیے سرپرائز وزٹس کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

قبل ازیں نے ڈی پی او جہلم نے پولیس خدمت مرکز سوہاوہ کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے دفتر کے ریکارڈ اور عمارت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے تمام دفاتر کی صفائی بہتر بنانے اور شہریوں کو بہترین سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ خدمت مراکز میں آنے والے شہریوں سے اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور انہیں حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق بہترین سہولت فراہم کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button