جہلم میں مضر صحت برف گولے، قلفیاں اور مشروبات کی فروخت عروج پر، بچوں میں بیماریوں میں اضافہ

جہلم شہر اور گردونواح میں گرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی مضر صحت برف گولے، قلفیاں اور مشروبات کی فروخت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے باعث کمسن بچوں میں گیسٹرو، ہیپاٹائٹس، معدے اور دیگر موذی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں۔

ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، مگر پنجاب فوڈ اتھارٹی سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے پراسرار خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

جہلم شہر کے چوک چوراہوں، گلی محلوں اور سڑکوں کے کناروں پر غیر معیاری اور ناقص برف سے تیار کیے جانے والے برف کے گولے، سکرین اور کیمیکلز والے شربت استعمال کرتے ہوئے فروخت کیے جا رہے ہیں۔ گولے فروشوں نے تشہیر کے لیے لاؤڈ اسپیکر کا بھی سہارا لینا شروع کر دیا ہے۔

اسی طرح جعلی اور غیر معیاری مشروبات کی فروخت بھی زوروں پر ہے۔ کئی دکاندار مشہور برانڈز سے مشابہ ناموں سے دو نمبر جوسز فروخت کر رہے ہیں، جو صحت کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ناقص آئس کریم اور قلفیوں کی فروخت نے عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

علاقائی سماجی، رفاہی اور شہری حلقوں نے صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری اصلاح احوال اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ معصوم بچوں اور شہریوں کی صحت کو لاحق خطرات سے بچایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button