جہلم میں موسم شدید گرم ہوتے ہی برف کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں بھی بڑھ گئیں

جہلم میں موسم شدید گرم ہوتے ہی برف کی مانگ میں اضافہ ہو گیا، شہری ٹھنڈے مشروبات پینے کے لیے برف کا استعمال کرنے لگے۔

گرمی ہو اور برف کا استعمال نہ ہو یہ ممکن ہی نہیں، شہری ٹھنڈا پانی ، ٹھنڈے مشروبات اور گولا بنانے کے لیے برف کی پٹیاں گھروں میں لے جاتے ہیں، دکانوں پر برف کی پٹی 200 سے 250 روپے جبکہ بلاک 1500 روپے میں فروخت ہونے کی اطلاعات ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی میں اضافے کے بعد برف کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گیاہے ۔گرمی میں اضافے کیوجہ سے ریفریجریٹروغیرہ نے کام کرنا بھی چھوڑ دیا ہے، ایسے میں پیاس بجھانے کے لیے برف کا سہارا لیا جاتا ہے مگر مہنگائی کے دور میں برف خریدنا بھی عام افراد کے لئے مشکل ہو گیا ہے۔

دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث برف کی قیمتوں میں بھی برف خانہ مالکان نے اضافہ کردیا ہے لیکن گرمی میں کام اچھا جا رہا ہے۔

ادھر جھلسا دینے والی گرمی میں پیاس بجھانے کے لئے شہری روائتی مشروبات سے لطف اندوز ہوتے نظر آتے ہیں۔ٹھنڈے مشروبات نہ صرف پیاس بجھاتے ہیں بلکہ جسم و جاں کو راحت بخشتے ہیں، شہریوں کی بڑی تعداد گرمی اور لو سے بچنے کیلئے بادام ، صندل الائچی،فالسہ ، املی ،آلو بخارے،گنے کے شربت سے لطف اندوز ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button