سی این جی گیس سلنڈر؛ مسافر وین چلتی پھرتی بم، مسافروں کی زندگیاں داؤ پر

جہلم: سی این جی گیس سلنڈر ،مسافر ویگنیں ، ہائی ایسسز چلتے پھرتے بم کا روپ دھار چکے ہیں،مسافروں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں، پٹرولنگ پولیس نے آنکھیں بند کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹرانسپورٹرز نے اخراجات کم کرنے کیلئے مسافر گاڑیوں میں دھڑا دھڑ سی این جی سلنڈر نصب کروانے شروع کررکھے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جن میں سے90 فیصد سلنڈر زنہ صرف غیرمعیاری اور ناقص میٹریل سے تیار شدہ ہیں بلکہ ایک کے بجائے تین تین سلنڈر نصب کئے گئے ہیں جو مسافروں کی سیٹوں کے عین نیچے نصب کررکھے ہیں ، ناقص سلنڈر زکے پھٹنے کے واقعات سے اب تک درجنوں سے زائد قیمتی جانوں کا ضیاع ہوچکا ہے لیکن پٹرولنگ پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داران وقتی کارروائیاں کرنے کے علاوہ کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کرتے۔

انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہواہے کہ پٹرولنگ پولیس میں موجود چند کالی بھیڑوں کی سرپرستی کیوجہ سے ٹرانسپورٹرز نے سی این جی سلنڈرز نصب کررکھے ہیں جو کہ چلتے پھرتے بم ہیں۔

مسافروں نے انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور، ایس پی پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ، ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس جہلم سے نوٹس لینے اور پٹرولنگ پولیس میں موجود کرپٹ افسران واہلکاروں کو نوکریوں سے برخاست کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button