جہلم میں 19 سالہ موٹرسائیکل سوار نوجوان خونی ڈور کی زد میں آ کر زخمی

جہلم میں19 سالہ موٹرسائیکل سوار نوجوان زد میں آ گیا، گلے پر خونی ڈور پھرنے سے نوجوان زخمی ہو گیا.

تفصیلات کے مطابق جہلم میں سول لائنز روڈ پر 19 سالہ سید احسن شاہ سکنہ مشین محلہ نمبر 1 جہلم موٹرسائیکل پر کام کے سلسلہ میں جا رہا تھا کہ خونی ڈور نے گلا کاٹ ڈالا، ڈور گلے پر پھرنے سے نوجوان زخمی ہو گیا۔

ریسکیو 1122 نے 19 سالہ نوجوان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا، خوش قسمتی سے نوجوان گلے پر گہرا زخم نہ آنے سے بچ گیا، ڈور پھرنے سے نوجوان کے گلے پر دو انچ لمبا زخم آیا۔

یاد رہے کہ ضلع جہلم سمیت پنجاب بھر میں ڈور پھرنے کے واقعات کے بعد پتنگ بازی پر مکمل پابندی ہے لیکن جہلم میں انتظامیہ پتنگ بازی روکنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔

شہریوں نے پتنگ بازی پر مکمل پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button