پنڈدادنخان پولیس کی بڑی کارروائی، قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار

پنڈدادنخان: ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان محمد آصف اور ٹیم کی بڑی کارروائی، قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ پنڈدادنخان نے جدید تکنیکی طریقہ کار اختیار کرتے ہوئےقتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد القاب کو گرفتار کر لیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ افسران کے ساتھ رابطہ کرتے ہوئے مقدمہ کی تفتیش کے دوران بہترین شواہد اکٹھے کئے۔

مقامی پولیس کی بہترین تفتیش اور پراسیکیوشن کی راہنمائی کی روشنی میں اصل ملزم محمد القاب نے آلہ قتل پسٹل 30 بور بر آمد کراتے ہوئے عدالت کے روبرو اقرار جرم بھی کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جا رہا ہے،اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جہلم پولیس برسر پیکار ہے، جرائم کے خاتمے کے لئے کوئی بھی کسر نہ اٹھا رکھی جائے گی اور پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کی معاونت سے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button