جہلم پولیس کا ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشنز اور ناکہ بندی، سینکڑوں افراد اور متعدد مقامات کی چیکنگ

جہلم: دہشت گردی، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور اہم تنصیبات کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے جہلم پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشنز اور ناکہ بندی کی گئی۔

پولیس کے مطابق ضلع بھر میں 16 مختلف مقامات پر سرچ آپریشنز کے دوران 372 افراد، 147 گھروں اور 12 ہوٹلوں و بس اسٹینڈز کو چیک کیا گیا۔

دورانِ سرچ آپریشن تھانہ سول لائنز کے علاقے میں کرایہ داری کا اندراج نہ کروانے پر ایک مقدمہ درج کیا گیا جبکہ تھانہ منگلا کینٹ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ایک شراب سپلائر ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 20 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت پر نظر رکھنا، مشتبہ افراد کی جانچ پڑتال اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

جہلم پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک شخص، غیر قانونی طور پر مقیم افراد یا جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے بارے میں فوری طور پر پولیس کو آگاہ کریں۔

پولیس کے مطابق بروقت اطلاع نہ صرف کسی بڑے جرم کو روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے بلکہ معاشرے میں امن و امان کے قیام میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر قریبی تھانے یا پولیس ہیلپ لائن 15 پر دیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button