دینہ پولیس کی اہم کارروائی، شراب سپلائر ملزم گرفتار، شراب برآمد

دینہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر ملزم کو گرفتار کر کے شراب برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائی کرنے والے ملزم راشد مسیح کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم سے 10 لیٹر شراب برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف تھانہ دینہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا کہنا ہے کہ شراب سپلائرز اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button