انتظامیہ شہریوں کو مقررہ نرخوں پر معیاری ایندھن کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے متحرک ہے، اسسٹنٹ کمشنر جہلم

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی اور پیمائش کی جانچ پڑتال کے لیے کریک ڈاؤن کیا گیا، جس کے تحت اسسٹنٹ کمشنر جہلم آفتاب اشرف نے شہر کے مختلف پیٹرول پمپس کا تفصیلی معائنہ کیا۔

دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے پیٹرول پمپس پر موجود اسٹاک کی صورتحال اور پیمائش کے نظام کو چیک کیا جبکہ مشینوں کی درستگی کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے موقع پر موجود صارفین سے سروسز کے معیار کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کیں۔

اسسٹنٹ کمشنر آفتاب اشرف نے واضح کیا کہ مصنوعی قلت پیدا کرنے اور کم پیمائش کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو مقررہ نرخوں پر معیاری ایندھن کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے۔

انہوں نے پیٹرول پمپ مالکان کو ہدایت کی کہ وہ اسٹاک کی صورتحال کو شفاف رکھیں اور کسی بھی قسم کی ذخیرہ اندوزی سے گریز کریں۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانوں اور قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ عوام کے حقوق کا ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button