عالمی امن جرگہ کے وفد کی ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی سے ملاقات


جہلم: عالمی امن جرگہ کے وفد نے ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی سے ملاقات کی۔ چیئرمین رعایت اللہ خان نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کو اپنی آرگنائزیشن کے اغراض و مقاصد بتائے۔
انہوں نے بتایا کہ عوام الناس میں باہمی اخوت و ملک پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے ساتھ اور ان کی زندگیوں میں بہتری کیسے لائی جاسکتی ہے۔ نیز اس میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون کو کیسے شامل کیا جا سکتا ہے۔
ملاقات کے دوران پاکستان بھر سے جرگہ پروگرام کے نمائندے و جہلم کی نمائندگی بھی موجود تھی۔
ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے عالمی امن جرگہ پروگرام کو سراہتے ہوئے امن کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا اور ضلعی انتظامیہ کے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔



