سوہاوہ میں پٹرولنگ پولیس کی بڑی کارروائی، مسافر سے بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد

سوہاوہ: پنجاب ہائی وے پٹرول نے مؤثر گشت کے دوران بڑی کارروائی کرتے ہوئے پی ایچ پی پوسٹ مسہ کسوال ضلع جہلم کی ٹیم نے ایک مسافر سے بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔
آفیسر انچارج وسیم حسن کی زیر نگرانی ٹیم نے دوران گشت ایک مسافر بس میں سوار شخص محمد روح الامین ولد شیرین خان سکنہ پشاور کے سامان کی تلاشی لی جس سے 4 عدد پسٹل نائن ایم ایم، 8 عدد میگزین اور 50 روند نائن ایم ایم برآمد ہوئے۔
برآمد ہونے والے اسلحہ میں دو عدد بریٹا پسٹل (سلور/بلیک) معہ چار میگزین اور دو عدد گلاک پسٹل (سیاہ) معہ چار میگزین شامل ہیں جبکہ اس کے ساتھ 50 روند نائن ایم ایم بھی برآمد کیے گئے۔
ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 214/26 بجرم 13(2) اے ترمیمی اسلحہ آرڈیننس 2015 تھانہ سوہاوہ میں درج کر لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
پنجاب ہائی وے پٹرول حکام کا کہنا ہے کہ شاہراہوں کو محفوظ بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔



