ستھرا پنجاب مہم کاغذوں تک محدود، سوہاوہ کی تمام یونین کونسل میں صفائی ستھرائی کا کام نہ ہو سکا

سوہاوہ: وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا ایک ماہ میں پنجاب کو صاف ستھرا بنانے کااعلان صرف میڈیاتک، تحصیل سوہاوہ کی تمام یونین کونسلز میں صفائی ستھرائی کا کام نہ ہوسکا، جگہ جگہ گندگی اور غلاظت سےتعفن پھیلنے لگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب کو صاف ستھرا بنانے کی مہم کااعلان کیاتھااور یہ ریڈ لائن ہوگی۔ ایک ماہ میں پنجاب کو صاف ستھرا بناناہوگا لیکن وہ اعلان الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیاتک اعلان ثابت ہوا۔

تحصیل سوہاوہ کی تمام یونین کونسلززمیں تاحال صفائی ستھرائی کاکام شروع نہ ہوسکا۔ چمکتے گاؤں کافنڈ خردبرد، کاغذی کارروائی میں سب اچھا میں رہا۔

یونین کونسل پیل بنے خان کے علاقہ کوٹ دھمیک میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیرعلاقے بھر میں گندگی اور غلاظت سے تعفن پھیلنے لگا جبکہ یونین کونسل سیکرٹری کے مسلسل غیرحاضر ہونے کی بھی شکایات موصول ہوئی، غیرحاضری سے سائلین بھی ذلیل و خوار ہونے لگے۔

عوامی حلقوں اور علاقے بھرکی عوام نے نو تعینات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی اور اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کردیا اور کہاکہ کوٹ دھمیک میں صفائی ستھرائی کرائی جائے، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیرکو گاؤں سے اٹھاکرباہر تلف کیاجائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button