جہلم پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی، 7 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار

جہلم: کالا گجراں پولیس نے قمار بازی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے قمار بازی میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی رقم 18 ہزار 100 روپے، 4 موبائل فونز، 3 موٹر سائیکلیں اور قمار بازی کے آلات برآمد کیے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے سامان کی مجموعی مالیت تقریباً 4 لاکھ 56 ہزار 100 روپے بنتی ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ قمار بازی معاشرتی برائیوں اور جرائم کی جڑ ہے اور اس کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button