دینہ میں 12 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

دینہ میں 12 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا درندہ صفت ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 12 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

مدعی مقدمہ نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے میری بیٹی کے ساتھ زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ پولیس تھانہ منگلا کینٹ نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button