جہلم میں غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 افغان باشندے ہولڈنگ کیمپ منتقل

ضلع جہلم میں پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 7 افغان باشندوں کو ہولڈنگ کیمپ منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومتِ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع جہلم میں غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں تھانہ جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی مقیم افغان شہری اور اس کی فیملی سمیت مجموعی طور پر سات افغان شہریوں کو گرفتار کر کے ہولڈنگ کیمپ منتقل کر دیا۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی مقیم غیر ملکی کو مکان، دکان یا گاڑی کرایہ پر ہرگز نہ دیں۔ غیر قانونی مقیم غیر ملکی کسی قسم کا کاروبار، خرید و فروخت یا ملازمت نہیں کر سکتے۔ قانونی طور پر مقیم غیر ملکی اپنی رجسٹریشن متعلقہ تھانہ میں کروائیں اور کسی بھی غیر قانونی مقیم غیر ملکی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتِ پنجاب کی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے اور کسی بھی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ عوامی آگاہی کے لیے سوشل میڈیا، مساجد اور مقامی سطح پر اعلانات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ڈی پی او نے مزید کہا کہ کسی کے ساتھ ظلم یا ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی، لیکن غیر قانونی رہائش رکھنے والوں کو یہاں قیام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button