جہلم میں بھتیجے نے باپ کے ساتھ مل کر چچا کو قتل کر دیا

جہلم میں بھتیجے نے باپ کے ساتھ مل کر پاکستانی نژاد برطانوی چچا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقہ گھرمالہ میں محمد علی حسن نے اپنے باپ محمد ظہور کی ایما پر گھریلو رنجش پر انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے پاکستانی نژاد برطانوی چچا عرفان آدم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

مقتول عرفان باپ کے سالانہ ختم پر گھر آیا تھا، ملزمان بھی پاکستانی نژاد برطانوی شہری ہیں، گھریلو رنجش پر ملزمان نے انتہائی قدم اٹھایا۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دو طرفہ فائرنگ ہوئی ہے، ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ شواہد اکھٹے کرنے کا سلسلہ جاری ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button