بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر کی بہترین خدمات، شہریوں نے عملے کو خراجِ تحسین پیش کیا

جہلم کے شہریوں اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بینفشرز نے دفتر جہلم کے عملے کی بہترین کارکردگی، خوش اخلاقی اور مؤثر انتظامات پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام دفتر جہلم کا عملہ مستحق افراد کو ہر ممکن تعاون اور رہنمائی فراہم کر رہا ہے۔ شہریوں کے مطابق جہاں دیگر شہروں کے دفاتر میں شکایات اور بدانتظامی کی خبریں عام ہیں، وہیں جہلم دفتر کی ٹیم مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

دفتر آنے والے تمام مستحق افراد کے لیے بیٹھنے کی مناسب جگہ، پینے کے صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کا انتظام موجود ہے۔ خصوصاً معذور افراد اور خواتین کے لیے ترجیحی بنیادوں پر سہولت فراہم کی جاتی ہے جبکہ عملہ تمام آنے والے افراد سے عزت و احترام کے ساتھ پیش آتا ہے۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام دفتر جہلم آنے والی خواتین نے کہا کہ یہاں کا ماحول خوشگوار اور عملہ نہایت معاون ہے۔ شہریوں نے دفتر کے انچارج اور ٹیم کو قابلِ تعریف و قابلِ تقلید قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ یہ مثبت طرزِ عمل دیگر سرکاری اداروں کے لیے بھی مثال بنے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button