جہلم پولیس کی کارروائی، جسم فروشی کے دھندے میں ملوث 2 خواتین سمیت 3 ملزمان گرفتار

جہلم پولیس کی کارروائی، جسم فروشی کے دھندے میں ملوث 2 خواتین سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر جہلم پولیس کی جانب سے غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 2 خواتین سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ جسم فروشی ایک گھناؤنا جرم ہے جو نوجوان نسل کو اخلاقی پستی کی طرف دھکیلتا ہے، ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ بلا امتیاز جاری رہے گا تاکہ معاشرے کو ان ناسوروں سے پاک کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button