تعمیراتی سامان مہنگا، “اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام متاثر، عوام کے خواب چکنا چور

جہلم شہر اور ضلع بھر میں تعمیراتی میٹریل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام کے “اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام کے خواب چکنا چور کر دیے ہیں۔

بھٹہ مالکان نے اینٹیں 18 ہزار روپے فی ہزار سے زائد میں فروخت کرنا شروع کر دی ہیں جبکہ سیمنٹ، سریا، بحری اور ریت کے ریٹس بھی من مانی وصول کیے جا رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ چند ماہ کے دوران تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ نے غریب اور مستحق خاندانوں کے لیے سرکاری مالی امداد بے اثر بنا دی ہے۔ صرف چند ہفتوں میں بھٹہ مالکان اور دکانداروں نے غریب عوام کی جیبوں سے کروڑوں اور اربوں روپے وصول کر لیے ہیں، مگر انتظامیہ مسلسل خاموش ہے۔

شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لیں اور اینٹوں سمیت تعمیراتی سامان کو سرکاری نرخوں پر فروخت کرنے کو یقینی بنائیں تاکہ پروگرام کا اصل مقصد پورا ہو سکے۔


Post Views: 36

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button