جہلم پولیس کی کارروائی، 2 منشیات فروش چرس اور ہیروئن سمیت گرفتار

جہلم پولیس کی بڑی کارروائی، 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اور پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 550 گرام چرس اور 300 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں، ان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور کسی کو قانون سے بالاتر نہیں ہونے دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button