جہلم میں 5 افراد کو قتل کرنے والا سفاک قاتل گرفتار، گھر میں دفنائی نعشیں برآمد

جہلم: قتل، ڈکیتی، چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث سفاک قاتل گرفتار، خطرناک ملزم کے انکشافات پر گھر میں کھودائی، دو نعشیں برآمد، ایک نعش مرد جبکہ دوسری خاتون کی ہے۔ ملزم عبدالرحمٰن چند سال قبل تھانہ جلالپورشریف کے علاقہ سگھر پور میں ماں بیٹی اور جہلم لجپال ہوٹل میں دوران ڈکیتی ایک شخص کو قتل کرچکا ہے، دوہرے قتل کے جرم میں مجرم عبدالرحمٰن کو عمر قید جبکہ ڈکیتی قتل کیس میں سزائے موت ہوئی لیکن ہائی کورٹ نے مجرم کو بری کردیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق تھانہ منگلا پولیس کے تفتیشی افسر اللہ دتہ نے مقتول افتخارالحسن کیس میں حسن آباد کے رہائشی ملزم عبدالرحمٰن کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو ابتدائی تفتیش میں ملزم نے افتخارالحسن کو قتل کرنے کا انکشاف کیا۔ ملزم نے بتایا کہ مقتول میرا دوست تھالیکن ایک واردات کے دوران جب گرفتار ہوا تو اس نے میری مخبری کرکے گرفتار کروایا۔

ملزم نے مشین محلہ سے لاپتا ہونے والی خاتون نسرین اختر کے قتل کا بھی انکشاف کیا جسے گلہ دبا کرقتل کیا گیا، اس کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج تھا لیکن سٹی پولیس ملزم سے قتل کا انکشاف نہ کروا سکی۔

تھانہ منگلا کے سب انسپکٹر اللہ دتہ نے پیشہ وارانہ مہارت سے تفتیش کرتے ہوئے ابتدائی تفتیش میں خطرناک ملزم سے انکشافات کئے۔ دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ مقتول افتخارالحسن اور مقتولہ نسرین اختر کی نعش کو ملزم نے محلہ حسن آباد اپنے گھرمیں کھودائی کرکے دفنایا ہوا ہے،ملزم کی نشاندہی پر تھانہ منگلا پولیس نے اسکے گھر میں کھودائی کرکےدونوں نعشیں برآمد کرلی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق خطرناک ملزم کے خلاف میر پور آزاد کشمیر اور پنجاب میں ایک درجن کے قریب چوری ،ڈکیتی ،قتل کےمقدمات خطرناک ملزم سے تفتیش کے دوران مزید انکشافات متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button