ڈپٹی کمشنر جہلم کی جانب سے ایڈیشنل چیف وارڈن سعید احمد کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس جہلم محمد میثم عباس نے عیدالاضحی کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون اور مثالی خدمات سرانجام دینے پر ایڈیشنل چیف وارڈن سول ڈیفنس آرگنائزیشن جہلم، سعید احمد کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔

ڈپٹی کمشنر نے سعید احمد کی خدمات کو سراہتے ہوئے ہوئے کہا کہ سول ڈیفنس جیسے رضا کارانہ ادارے معاشرے میں امن، خدمت اور فلاح کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اُن کا جذبہِ خدمت قابلِ تقلید ہے۔

سعید احمد نے اس اعزاز کو اپنی ٹیم اور تمام رضاکاروں کے تعاون کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے سول ڈیفنس کے پلیٹ فارم سے خدمتِ خلق کا مشن جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر سول ڈیفنس آفیسر محمد فرحان بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button