سوہاوہ پولیس کی بروقت کارروائی، غفلت اور لاپرواہی سے بس چلانے والا ڈرائیور گرفتار

سوہاوہ میں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے غفلت اور لاپرواہی سے بس چلانے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

یہ کارروائی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ان کی ٹیم نے عمل میں لائی۔ ملزم نے شاہراہِ عام پر غفلت اور لاپرواہی سے بس چلا کر نہ صرف اپنی بلکہ دیگر شہریوں کی جانوں کو بھی شدید خطرے میں ڈالا۔

اس سنگین جرم پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کر کے تھانہ سوہاوہ میں مقدمہ درج کر لیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ایسے عناصر جو قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں، ان کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے پولیس مسلسل اقدامات کر رہی ہے اور کسی کو بھی شاہراہِ عام پر عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button