سوہاوہ کے علاقے ڈومیلی میں 78ویں یومِ آزادی کی رنگا رنگ تقریب

سوہاوہ کے علاقے ڈومیلی میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول میں 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ غزالہ اصغر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر نائب تحصیلدار چوہدری مشتاق، نائب تحصیلدار زہرہ غضنفر، راجہ عاطف کیانی، راجہ جہانزیب کیانی، چوہدری فیصل محمود، شیخ ناصر اقبال، راجہ امتیاز کیانی، چوہدری جہانزیب نمبردار، ماسٹر اکرام بھگوالہ، ماسٹر داؤد اور کونسلر زاہد سمیت علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات، طلبہ و طالبات اور ان کے والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر غزالہ اصغر نے پرچم کشائی کی اور جشنِ آزادی کا کیک کاٹا۔ طلبہ و طالبات نے ملی نغموں پر شاندار ٹیبلو پیش کیے، جنہیں دیکھ کر شرکاء نے داد دی۔ اسکول کے پٹواری وجاہت اظہر کیانی اور ہیڈماسٹر ذیشان منیر کیانی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر غزالہ اصغر نے کہا کہ پاکستان کلمے کی بنیاد پر حاصل کیا گیا، جس کے لیے ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانیاں دیں۔ یہ دن امن، خوشحالی، محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو خوشحال بنانے کے لیے ہر فرد کو درخت لگانے اور ماحول دوست اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button