زندہ قومیں اپنی آزادی جوش و خروش سے مناتی ہیں، ڈاکٹر فضل الحق

جہلم: زندہ قومیں اپنی آزادی جوش وخروش سے مناتی ہیں ،یوم آزادی منانے کا اصل مقصد اپنے وطن سے محبت کرنے اور ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں بہتری کے لئے تجدید عہد کا دن ہے۔
ان خیالات کا اظہار ضلع جہلم کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت ڈاکٹر فضل الحق(فضلی) نے جہلم پریس کلب میں 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی طرح ضلع جہلم میں بھی 77 واں یوم آزادی شایان شان طریقے اور جوش و خروش سے منایا جارہا ہے ۔ پوری قوم اور حکومت نے یوم آزادی کو بھرپور انداز میں منانے کے لئے اگست کے شروع ہوتے ہی تیاریاں شروع کردیں تھیں۔

انہوں نے کہا کہ یوم آزادی منانے کا اصل مقصد اپنے وطن سے محبت کرنے اور ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں بہتری کے لئے تجدید عہد کا دن ہے، زندہ قومیں ہی اپنی آزادی کے دن کو بھرپور جوش و خروش کے ساتھ مناتی ہیں اور آزادی کی قدر ان محکوم اقوام سے پوچھیں جو غلامی کی زندگی بسر کر رہی ہیں۔
ڈاکٹر فضل الحق نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں ہمارے اکابرین اور بزرگوں نے قربانیاں دے کر جدوجہد کے ذریعے یہ آزاد وطن پاکستان 14 اگست 1947 کو حاصل کرکے قوم کے حوالے کیا اور اس روز آزاد پاکستان دنیا کے نقشے پر آزاد حیثیت سے نمودار ہوا ۔
انہوں نے کہاکہ آج ملک بھر کی طرح ضلع جہلم میں یوم آزادی کو بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز ضلع بھر کی مساجد میں امت مسلمہ ملک ، قوم کی سلامتی اور استحکام تعمیر و ترقی کی دعائیں کے ساتھ کیا گیا۔
اس موقع پر نو منتخب صدر جہلم پریس کلب مہر محمد الیاس، جنرل سیکرٹری الیاس صادق وٹو سمیت نو منتخب عہدیداران و ممبران کثیر تعداد میں موجود تھے، پریس کلب میں 77 ویں جشن آذادی کے موقع پرکیک کاٹا گیا اور قومی سلامتی کے لئے دعاکروائی گئی۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



