جہلم سمیت پنجاب میں طوفانی بارشوں کا امکان، مون سون کے 9 ویں اسپیل کا الرٹ جاری

جہلم: پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے کے بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کے 9 ویں اسپیل کا الرٹ جاری کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 2 ستمبر تک جہلم سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی ہے جبکہ راولپنڈی ڈویژن میں بھی بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ بارشوں کے باعث دریائے چناب، راوی اور ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے، جبکہ بڑے شہروں میں ندی نالوں اور برساتی پانی کی وجہ سے صورتحال بگڑ سکتی ہے۔

انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ افسران فیلڈ میں موجود رہیں۔ شہریوں کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ آندھی اور طوفان کی صورتحال میں محفوظ مقامات پر رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button