ریونیو ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا کام تیز کیا جائے گا، ریحانہ حمید

جہلم: ریونیو ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا کام تیز کیا جائے، تمام قسم کا ریونیو ریکارڈ مقررہ مدت میں ہی مکمل کرکے اپ لوڈ کرنا ضروری ہے۔
یہ بات سیکرٹری سیٹلمنٹ و اشتمال اراضی ریحانہ حمید نے ڈی سی آفس میں محکمہ ریونیو کی میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس حوالے سے میٹنگ کی سربراہی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اور بورڈ آف ریونیو کے احکامات کے مطابق اراضی ریکارڈ کو منظم انداز سے مکمل کرنے اور کمپیوٹرائزڈ کرنے کے کام پنجاب بھر میں جاری ہے۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حسان احسن نے اس حوالے سے اب تک کے اقدامات پر اجلاس کو بریفنگ دی۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



