امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا جہلم کا دورہ، سماعت سے محروم بچوں سے ملاقات کی

جہلم: وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی کی دعوت پر امریکی سفارت خانے کی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے جہلم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا، ڈائریکٹر ثمین رانا اور قومی کرکٹر حارث رؤف بھی ان کے ہمراہ تھے۔

نیٹلی بیکر اور مہمانوں نے سماعت سے محروم بچوں کے فلاحی ادارے "عبدالرزاق ویلفیئر ٹرسٹ ڈیف ریچ سکول” کا دورہ کیا، جہاں بچوں نے ہاتھوں کی زبان میں نیٹلی بیکر کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ امریکی ناظم الامور نے بھی بچوں کے ہاتھوں کے اشاروں کے ذریعے ان کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب میں سماعت سے محروم بچوں کے والدین کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔ اس موقع پر وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے امریکی ناظم الامور، لاہور قلندر کے سی ای او اور قومی کرکٹر حارث رؤف کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

بلال اظہر کیانی کی فیملی کی جانب سے قائم یہ فلاحی ادارہ گزشتہ کئی برسوں سے سماعت سے محروم بچوں کو مفت علاج، تعلیم اور تربیت فراہم کر رہا ہے، جسے شہری اور والدین سراہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button