سیف سٹی کے قیام سے جہلم میں جرائم کی شرح میں کمی اور پولیس کارکردگی میں بہتری آئے گی، ڈی پی او شفیق احمد چوہدری

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری نے سیف سٹی جہلم کا دورہ کیا اور سیف سٹی پراجیکٹ کی عمارت اور وہاں فراہم کی گئی جدید سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر منیجر سیف سٹی اتھارٹی جہلم محمد سما یوسف نے ڈی پی او کو سیف سٹی پراجیکٹ کی ورکنگ اور اس میں شامل جدید سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ سیف سٹی کے قیام سے ضلع جہلم میں جرائم کی شرح میں مزید کمی آئے گی اور پولیس کی کارکردگی میں نمایاں بہتری ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ سیف سٹی کے کیمرے مکمل طور پر آپریشنل ہیں جو قانون شکن عناصر کی نشاندہی اور گرفتاری میں اہم کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق سیف سٹی پراجیکٹ کے ذریعے شہریوں کو جدید سہولیات اور بہتر سروس ڈیلیوری فراہم کی جا رہی ہے جبکہ شہر میں صاف ستھرا اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button