سوہاوہ میں القادر یونیورسٹی کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ، 6 خواتین سمیت 8 افراد شدید زخمی

سوہاوہ میں القادر یونیورسٹی کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں خواتین سمیت 8 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں جی ٹی روڈ پر القادر یونیورسٹی کے قریب مسافر وین، بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم میں 6 خواتین سمیت 8 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

@jhelumupdates سوہاوہ میں القادر یونیورسٹی کے قریب افسوسناک حادثہ #JhelumUpdates #LatestNews #fyp #breakingnews #foryoupagе #viralvideos #tiktoknews ♬ original sound – Jhelum Updates

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب راولپنڈی سے ڈومیلی جانے والی مسافر وین ایک ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے بعد الٹ گئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا۔

زخمیوں میں 50 سالہ عظمیٰ شاہین زوجہ اسلم، 14 سالہ عنایت بی بی دختر ساجد، 37 سالہ محمد ظروف ولد عباس، 23 سالہ عائشہ زوجہ سفیان، 22 سالہ روبینہ زوجہ زوریز، 28 سالہ زوریز ولد الطاف، 40 سالہ شہلا پروین زوجہ منصور اور 15 سالہ محمد باکر ولد رب نواز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button