پنڈدادنخان: اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم 9 سال بعد گرفتار

پنڈدادنخان: ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان پولیس کی اہم کارروائی، اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم 9 سال بعد گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنڈ دادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم سہولت نذیر کو گرفتار کر لیا، مجرم گزشتہ 9 سال سے تھانہ جلالپورشریف پولیس کو اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مجرم گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش ہو گیا تھا، پنڈ دادنخان پولیس نے جدید سائنٹیفک طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان اور ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔



