جہلم سے راولپنڈی جانے والی مسافر ویگنوں میں سی این جی سلنڈروں کی بھرمار

جہلم سے راولپنڈی جانے والی مسافر ہائی ایس ویگنوں میں غیر قانونی سی این جی گیس سلنڈروں کی بھرمار معمول بن گئی، متعلقہ محکمے چند گاڑیوں میں کارروائی کر کے خانہ پوری کرنے میں مصروف ہیں جبکہ اکثریتی گاڑیاں بغیر کسی خوف کے سڑکوں پر دندنا رہی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ایس پی پٹرولنگ پولیس راولپنڈی سمیت متعلقہ ادارے بارہا شکایات کے باوجود خاطر خواہ کارروائی نہیں کر رہے۔ سی این جی سلنڈر ویگنوں میں نصب ہونے کے باعث کسی بھی وقت بڑا جانی نقصان ہونے کا خدشہ ہے جبکہ گیس ری فلنگ اسٹیشن مالکان بھی دیدہ دلیری سے غیر قانونی دھندہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مسافروں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایس پی پٹرولنگ پولیس راولپنڈی، پٹرولنگ پولیس چک اکا اور پٹرولنگ پولیس مسہ کسوال کو بلا امتیاز بھرپور کارروائی کا پابند بنایا جائے تاکہ غیر قانونی سی این جی سلنڈرز کا خاتمہ کیا جا سکے اور مسافروں کی زندگیاں محفوظ بنائی جا سکیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حادثات کی روک تھام کے لیے قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور کسی کو بھی انسانی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہ دی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button