منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1183فٹ تک پہنچ گئی

منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1183 اعشاریہ 20 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 24 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 8 ہزار کیوسک رہا۔

حکام کے مطابق منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ہے جبکہ پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ مقرر ہے۔ موجودہ سطح پر ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3 اعشاریہ 273 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

دریائے جہلم میں پانی کی آمد و رفت کے یہ اعداد و شمار گزشتہ 24 گھنٹوں کے اوسط بہاؤ کی بنیاد پر جاری کیے گئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق موجودہ صورتحال زراعت اور مقامی آبی ضروریات کے لیے اطمینان بخش ہے تاہم مسلسل مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ تغیر کو بروقت کنٹرول کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button